29 جولائی، 2016، 12:37 AM

پاکستان اور ہندوستانی فورسز کا سرحدوں پر سیز فائر کی پابندی پر اتفاق

پاکستان اور ہندوستانی فورسز کا سرحدوں پر سیز فائر کی پابندی پر اتفاق

پاکستانی رینجرز اور ہندوستانی سکیورٹی فورس کے درمیان 3 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے جس میں طرفین نے سرحدوں پر سیز فائر کی پابندی پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز اور ہندوستانی سکیورٹی فورس کے درمیان 3 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے جس میں طرفین نے سرحدوں پر  سیز فائر کی پابندی پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب اور ہندوستانی سکیورٹی فورس کے 23 رکنی وفد کے درمیان ہونے والے 3 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے جس کے بعد مذاکرات کا مشترکہ  اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔  اعلامیے کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل شری کرشن کمار شرما نے بھارت اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے رابطے مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا جب کہ غلطی سے بارڈر پار کرنے والوں کی بحفاظت واپسی پر بھی طریقہ بہتر بنانے پرلائحہ عمل طے کیا گیا۔ دونوں فورسز کے درمیان مؤثر رابطوں سے مسائل کا حل ڈھونڈنے اور فلیگ میٹنگز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ باؤنڈری کے معاملات کا باہمی حل تلاش کیا جائے گا اور دونوں جانب سے سیز فائر کی مکمل پابندی کی جائے گی۔

News ID 1865827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha